سبزی خور مکڑی دریافت،ماہرحشرات حیران رہ گئے

دنیا میں مکڑیوں کی تقریباً 45,000 اقسام ہیں مگر سبزی خور مکڑی کی دریافت نےماہر حشرات سمیت تحقیق کاروں کو حیران کر دیا ۔
ماہرین حشرات کے مطابق سبزی خورمکڑی بنیادی طور پروسطی امریکا اور میکسیکو کے جنگلات میں پائی جاتی ہے۔ یہ صرف 5 سے 6 ملی میٹر لمبی ہوتی ہے اور اپنا زیادہ تر وقت ببول کے پتوں کے سروں پر بیلٹیئن باڈیز کا انتظار کرتے ہوئے گزارتی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ لیپڈز اور پروٹین سے بھرپور، بیلٹیئن بیلٹیئن باڈیز کیڑوں کیلئے بہت زیادہ غذائیت بخش خوراک ہوتی ہے لیکن کسی مکڑی کا اسے کھانا انتہائی غیر معمولی بات ہیں کیونکہ یہ زیادہ تر گوشت خور ہوتی ہیں۔
پنسلوانیا میں ولانووا یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ کری کا کہنا ہے کہ یہ مکڑیاں چھلانگ لگاتی ہیں، اس لیے وہ اپنی خوراک پکڑنے کیلئے جالے نہیں بُنتیں۔
رابرٹ کری نے مزید کہا کہ ان مکڑیوں کو تعاقب کے ذریعے اپنے شکارکو پکڑنا ہوتا ہے اور پتوں پر اُگنے والی بیلٹئین باڈیز ساکت ہوتی ہیں. لہذا یہ اس مکڑی کیلئے ایک بہت ہی آسان خوراک کی فراہمی ہے۔