حکومت عمران خان کوہسپتال منتقل کرنےکیلئےتیارتھی،نام پراختلاف ہوا،پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی۔نام مسترد ہونے پراختلاف پیدا ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کا مطالبہ تھا عمران خان کوکم از کم 10 دن شفا اسپتال میں رکھا جائے، حکومت مکمل علاج تک بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں رکھنے پر راضی تھی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حکومتی شرط تھی کہ علاج کی معلومات ظاہر کی جائیں گی نہ کارکنوں کو بلایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب عمران خان کی ہسپتال منتقلی کےانتظامات ہوچکےتھے، عمران خان اور پارٹی قیادت کے لیےگاڑیاں بھی تیار ہو چکی تھیں۔
پارٹی ذائع کے مطابق عمران خان کی بہنوں سے رابطہ کرکے اہل خانہ میں سےنام مانگا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عظمیٰ کا نام دیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی طرف سے دیےگئے ناموں کو حکومت نے تسلیم نہیں کیا جس پر ڈاکٹر برکی کا نام دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈاکٹر برکی کا نام بھی مسترد کیا جس سے عمران خان کی بہنیں برہم ہوئیں، بانی پی ٹی آئی عمرا ن خان کی بہنوں کو بتایا گیا حکومت نے قاسم زمان کا نام دیا ہے، حکومت کی جانب سے نام دینے پرقاسم زمان اوربانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے تشویش کا اظہارکیا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نام پر اتفاق نہ ہوا تو حکومت نے اتوار کی شب کہا اب اسپتال منتقلی ممکن نہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی قیادت نے پمز کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی، پارٹی قیادت نے حلف اٹھایا کہ ڈاکٹرز سے ملاقات کی تفصیلات پبلک نہیں کی جائیں گی۔
