حکومت متوسط طبقے کو گھروں کی تعمیر کے لیے سستے قرضے دے گی ، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اور آئی ایم ایف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پرایک پیج پر ہیں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 700 ارب سےزائد کا اضافہ کیا جب کہ متوسط طبقے کو گھروں کی تعمیر کے لیےسستے قرضے دیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےترسیلاتِ زرمیں اضافےکو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کوبریفنگ میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ 2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا، 30 جون تک اسٹیٹ بینک کےمالی ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گےاور ترسیلاتِ زر اس سال 38 ارب ڈالر تک ہوں گی۔

آئی ایم ایف کا 344 ارب کے اضافی اخراجات پر تحفظات کا اظہار

 

وزیر خزانہ نےکہا کہ رواں مالی سال ایک  ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ پاکستان کو ملے گا،اس سال پانڈا بانڈ جاری کریں گے اورآئندہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ کا رخ کریں گے۔

 

Back to top button