ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہوسکتا ، امریکی صدر

ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہو ئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہوسکتا۔

امریکی میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کا علم تھا تاہم حملے میں امریکا کاکوئی کردار نہیں تھا۔

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہوسکتا اور ہم پر امید ہیں کہ ایران مزاکرات کی طرف آئے گا۔

اسرائیل کو ایران کی جانب سےجوابی بیلسٹک حملوں کا خدشہ : اسرائیل میں ہائی الرٹ

 

ایران پر ہونےوالے اسرائیلی حملے پر  بات کرتےہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قیادت میں بہت سے لوگ ہیں جو کبھی واپس نہیں آئینگے۔

ایرانی جوہری تنصیبات پراسرائیلی حملہ:

واضح رہےکہ اسرائیل نے آج ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کردیا اوراسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی جوہری اور فوجی اہداف کونشانہ بنایا گیا جس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی، مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اورجوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔

Back to top button