پریڈ گراؤنڈیاپشاورموڑ پردھرنےکی حکومتی پیشکش مسترد

حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔پی ٹی آئی نے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑ پر دھرنے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپرجگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کوپی ٹی آئی نےمسترد کردیا۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی فوری رہائی کےمطالبےپرقائم ہیں اور مؤقف اپنایاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  کو فوری رہا نہ کیا توڈی چوک پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیرداخلہ محسن نقوی وزیراعظم شہبازشریف کو مذاکرات سےآگاہ کریں گے، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے اگلے دور بھی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کی جانب سےاسد قیصر،شبلی فرازاوربیرسٹر گوہر مذاکرات میں شریک تھے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنمابیرسٹرگوہراور بیرسٹر سیف نے آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پرپی ٹی آئی کےقافلے رکاوٹیں عبورکرتےہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے۔مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کا قافلہ موٹروےٹول پلازہ کراس کر گیا۔قافلہ ٹول پلازہ کراس کرکے26 نمبرچونگی کی جانب بڑھ رہاہے۔تحریک انصاف کے کارکنان چونگی26 پرچاروں طرف سےبڑی تعدادمیں نکلےاورشدید نعرے بازی کی جبکہ اس دوران اسلام آباد پولیس کےاہلکار موقع سےغائب ہوگئے جبکہ رینجرز جوان تعینات رہےاورانہوں نےپوزیشن سنبھال لیں۔

کٹی پہاڑی پر موجود پولیس اہلکاروں پرتشدد کیا گیاجبکہ کارکنوں نےپولیس اہلکاروں سےشیلزاورگن بھی لےلیں۔علی امین گنڈا پورنےپنجاب پولیس کے اہلکاروں کو چھڑوایا۔

قبل ازیں غازی بروتھاپل پرپولیس کی جانب سےقافلے پربدترین شیلنگ کی گئی۔ ہزارہ انٹر چینج پرعمر ایوب کےقافلے نےپنجاب پولیس کوپیچھے دھکیلاجس کے بعد علی امین ہزارہ ڈویژن کےقافلے کو پنجاب پولیس کےحصارسےنکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ہزارہ ڈویژن کےقافلے کے مرکزی قافلے میں شامل ہونےکےبعد 2 کلومیٹر تک گاڑیاں موجود ہیں۔

Back to top button