پاکستانیوں کی اکثریت پسند کی شادی کی مخالف نکلی
پاکستان میں 52 فیصد پاکستانی پسند کی شادی کے مخالف نکلےسروے میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں52 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ پسند کی شادی کی بالکل حمایت نہیں کرتے جبکہ39 فیصد نےپسند کی شادی کی حمایت کی۔پسند کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں جب کہ حیران کن طور پرپسند کی شادی کی سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سےکی گئی۔
سروےکےمطابق شہری آبادی میں58فیصد نےاس پراعتراض کیاجبکہ دیہی آباد ی میں پسند کی شادی کی مخالفت کی شرح49 فیصد دیکھی گئی۔