سیاسی یتیموں کا ٹولہ ”مذاکرات “پرخیالی پلاؤ بنارہاہے،عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ ”مذاکرات “پرخیالی پلاؤ بنارہاہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹرسیف کے بیان پرردعمل میں کہنا تھاکہ  یہ  منہ اور مسور کی دال” نواز شریف آپ کے لیڈر کا نام لینا بھی مناسب نہیں سمجھتے۔سیاسی یتیموں کا ٹولہ از خود ہی خیالی بلاؤ بنا رہا ہے۔مذاکرات کے لیے آپکے لیڈر مرے جارہے ہیں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں۔عمران خان ڈیڑھ سال سے نوازشریف کی منتیں ترلے کررہے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہاکہ نواز شریف کی سیاست، ویژن اور مشن صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔عمران خان کے ساتھ کسی جماعت کا سیاسی لیڈر بیٹھنا بھی مناسب نہیں سمجھتا۔بانی پی ٹی آئی مفاد پرست، احسان فراموش اور محسن کش انسان ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ جو شخص اپنے محسنوں کو میر جعفر کے القابات دیتا اس پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست آپ جیسے نو مولود بونے سمجھنے سے قاصر ہیں۔خیبر پختونخوا کے نو مئی کا اشتہاری مراد سعید بیرون ملک بیٹھ کے حکومتی فیصلے کر رہا ہے۔کس کو کابینہ نہ میں رکھنا اور کس کو نکالنا ہے یہ اب مراد سعید علی امین گنڈاپور کو بتارہا۔علی امین گنڈاپور عثمان بزدار پارٹ ٹو بن چکے ہیں۔

اپنی چھت اپنا گھرمنصوبہ،پنجاب میں17500افراد مستفید ہوں گے

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ  خیبر پختونخواہ میں کرپشن اور اقرباء پروری کے خلاف آوازیں تحریک انصاف کے اندر سے اٹھ رہی ہیں۔جو فنڈز کے پی کے عوام پر خرچ ہونے وہ ریوڑیوں کی طرح آپس میں بانٹے جا رہے ہیں۔

Back to top button