گندم سکینڈل ،سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد سمیت 7 ملزمان گرفتار

پاسکو گندم سکینڈل ایف آئی اے لاہوراینٹی کرپشن سرکل لاہور کی کارروائی، سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نوازسمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پاسکو کی گندم فروخت میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں پر مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ہونیوالوں میں جنرل منیجر کمرشل شاہد ابراہیم،جنرل منیجرکمرشل عمران نذیر پکڑے گئے۔زونل ہیڈ افتخارالدین، خریدار محمد سعید اور ناصر علی کو بھی گرفتار کر لیا ۔
وزیراعظم انسپکشن کمیشن نےسیلاب سے متاثرہ گندم کے ٹینڈر ز میں تحقیقات کا ٹاسک ایف آئی اے کو دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق سیلاب سے 2022 میں سندھ اور بلوچستان میں پاسکو کی 40 ہزار میٹر ک ٹن گندم متاثر ہوئی۔پاسکو نے سیلاب سے متاثرہ گندم کی فروخت کیلئے جون 2023میں ٹینڈر جاری کیا۔شرائط کے بر عکس ٹینڈر میں خریداروں کو 10فیصد پر فارمنس گارنٹی کی مد میں غیر قانونی رعایت دی۔شرائط میں ردوبدل سے صرف 39ملین روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق رولز کے مطابق 276ملین روپے سرکاری خزانے میں جمع ہونے تھے۔ملزمان نے سرکاری خزانے کوتقریباً 236ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔