پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کا گھناؤنا کردار بے نقاب

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کا گھناؤنا کردار بے نقاب ہو گیا۔

امریکی اخبار نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونےوالی دہشت گردی کو بے نقاب کردیا۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث ہے۔بھارتی ایجنسی ’را‘ نے اجرتی قاتلوں اور افغانی ہتھیاروں کےذریعے پاکستان میں کم از کم 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔

رپورٹ کے مطابق ’’گزشتہ اپریل 2 نقاب پوشوں نے لاہور میں تامبا جس کا اصل نام عامر سرفراز ہے کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے‘‘، یہ واقعہ بھی دوسرےممالک کی طرح بھارتی خفیہ قتل مہم کا تسلسل ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ اسی طرح بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ ے پاکستان میں کئی افراد کو نشانہ بنایا۔ شواہد سےواضح ہوتا ہےکہ پاکستانی افراد کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔ 2021 کے بعد بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ’’را‘‘ نے پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کرنے کےلیے ایک خفیہ مہم چلائی جس میں میں کئی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایاگیا۔

جریدے کی رپورٹ میں بتایاکہ پاکستان کے وزیر داخلہ بھی اموات میں ’’بھارت کے براہ راست ملوث ہونے‘‘ کا انکشاف کرچکے ہیں۔

جریدے کے مطابق 2014ء میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نےکہا تھاکہ ’’پاکستان پر حملہ کرنا غیرحقیقی ہے لیکن ہم اپنے مقاصد کے حصول کےلیے خفیہ ذرائع استعمال کرسکتے ہیں‘‘۔

رپورٹ کےمطابق امریکا،کینیڈا اور مغربی ممالک میں ’’را‘‘ کی قتل مہم کی وجہ سے بھارت بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔ بھارت نے امریکا،کینیڈا اور مغربی ممالک میں ماروائے عدالت قتل کیےہیں۔کینیڈااورامریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے سکھ رہنماؤں کو بھی قتل کیا۔

رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں را کے افسر وکاش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملےکی ہدایت جاری کیں۔را افسر نے اس قتل میں اپنےایجنٹ کو ایک مقامی قاتل کی خدمات حاصل کرنےکی ہدایت کی۔ اسی طرح کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارت کاروں اور را کی دہشت گردی کو بےنقاب کیا۔

نئے سال کا آغاز: پاکستان 2 سال کیلئے سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بن گیا

اس حوالے سے سفارتی ماہرین کا کہنا ہےکہ گزشتہ برس بھی پاکستانی شہریوں محمد ریاض اور مولانا شاہد لطیف کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کےملوث ہونے شواہد منظرعام پر آچکے ہیں۔اس سے قبل بھی وزارت خارجہ شواہد کے ساتھ پاکستانی سرزمین پر بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کر چکی ہے۔

ماہرین کاکہنا ہےکہ بھارتی جارحیت،دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام عالم کو سخت نوٹس لیناچاہیے۔دوسرے ممالک میں بھارتی دہشتگردی، مداخلت اور ٹارگٹ کلنگ عالمی امن کےلیے شدید خطرہ ہے۔

Back to top button