پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی،حکومت کی پانچویں اتحادی جماعت کامسودہ بھی آگیا، خصوصی کمیٹی اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی نےبھی مسودہ پیش کردیا، حکومتی اتحادی جماعت نے آئینی ترمیم پر ووٹ کےلیےتین تجاویز کمیٹی کےسامنےرکھ دیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کی تجاویز

ذرائع کے مطابق تجویز دی گئی ہےکہ بلوچستان اسمبلی میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے، ججز کی تعیناتی کے لیے تین کی بجائے پانچ ججز کا پینل دیاجائے۔

کمیٹی نے ساری جماعتوں کا ڈرافٹ یکجا کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نےن لیگ،پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور اےاین پی کے مجوزہ ڈرافٹ یکجا کرلیے، مشترکا مجوزہ ڈرافٹ آج رات لاہور میں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی،جے یو آئی غیرحاضر رہی

آئینی ترامیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیااجلاس میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ارکان نے شرکت نہیں کی۔

چیئرمین خصوصی کمیٹی خورشید شاہ نےصدارت کی

چیئرمین خصوصی کمیٹی خورشید شاہ کی صدارت میں ہونےوالےاجلاس میں شیری رحمٰن، اعجاز الحق، فاروق ستار، خالد مگسی شرکت کےلیے پہنچے جب کہ جمعیت علمائے اسلام اور تحریک انصاف کےارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ سینیٹر انوشہ رحمان نے آن لائن شرکت کی۔

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کےاجلاس کےبائیکاٹ پرغور

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں 39میں سے12اراکین شریک ہوئے، قومی اسمبلی کے 22میں سے8،سینیٹ کے 4اراکین  نے شرکت کی،راستوں کی بندش کے سبب اراکین کی اکثریت کمیٹی اجلاس نہ پہنچ سکی۔

خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خصوصی کمیٹی نےآج چارجماعتوں کے ڈرافٹ کو یکجا کیا ہے، بی این پی اوربلوچستان عوامی پارٹی نےبھی اپن ڈرافٹ دیے ہیں،پی ٹی آئی کےچیف وہپ عامرڈوگرنےرابطہ کیا اوراجلاس ملتوی کرنےکا کہا، عامرڈوگرنے کہا کہ ہم آئینی ترمیم پر آج اپنا اجلاس کررہےہیں، ہمیں ایک دن کا وقت دیاجائے، خصوصی کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی کی درخواست پر کل تک ملتوی کیا گیا ہے۔

Back to top button