تنقیدکامعاملہ پیپلزپارٹی کےساتھ بیٹھ کرسلجھ جائےگا،راناثنا

وزیرِ اعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ تنقید کامعاملہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر سلجھا لیں گے۔

راناثنااللہ کا نجی ٹی وی سےگفتگو میں کہنا تھاکہ عوامی فلاح اور آزاد کشمیر کی ترقی سے متعلق تمام مطالبات کے لیے تیار ہیں، کل بھی ہمارے عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 ارکان سے مذاکرات ہوئے، یہ 3 ارکان پھر اپنے دیگر کمیٹی ارکان سے مشاورت کے لیے گئے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جن باتوں پر رائے میں فرق ہے ان پر بات کرنے کے لیے وہ ارکان مشاورت کے لیے گئے ہیں، وزارتیں کم کرنے سے متعلق ہم نے کہا ہے کہ اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر کی حکومت کے حساب سے کابینہ کا حجم زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لائحہ عمل پر متفق ہونا چاہتے ہیں کہ قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق معاملہ حل ہو، کل بھی ہم نے کچھ چیزوں پر ایک حد تک اتفاق کیا تھا، مشاورت کے لیے گئے ارکان واپس آتے ہیں تو امید ہے کہ معاہدہ سائن ہو جائے گا۔

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امورنے کہا کہ حکومت کے حجم اور مہاجرین کی نشستوں میں مہاجرین بھی فریق ہیں، آزاد کشمیر کے وسائل سے متعلق ان کی باتیں حقیقت پر مبنی ہیں۔

Back to top button