جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا : عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کاکہنا تھاکہ سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیاگیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہاکہ پاکستانی شاہینوں نے 6 بھارتی جہازوں کو مار گرایا، بھارتی عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایاتو شکست خوردہ بھارت امریکا کے گھٹنوں میں بیٹھ کر جنگ بندی کی بھیک مانگنےلگ گیا،دشمن کو ایسا سبق سکھایاہے جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
عطا تارڑ کاکہنا تھاکہ ہم پہلگام واقعہ کی تحقیقات کےلیے تیار تھے لیکن بھارت سفارتی محاذ سےبھاگ گیا، ہم امن پسند لوگ ہیں امن کے داعی و خواہشمند ہیں دشمن نے امن کو کمزوری سمجھا تو بھرپور جواب دیا۔اب بات ہوگی تو کشمیر پر ہوگی۔ پاکستان نے بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لےلیا۔
جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں : احسن اقبال
انہوں نےکہاکہ دوست ممالک کا ساتھ دینے پر ان کے شکر گزار ہیں،معاشی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے،معاشی میدان میں بھی دشمن کو شکست دیں گے ۔
