رہائی فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

 

 

 

 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ عمران خان رہائی فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی اور یہ فورس تحریک انصاف کے تمام ونگز بشمول وکلا اور انصاف یوتھ پر مشتمل ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے جارہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں جب عمران خان کی کال آئے تو تمام نوجوان تیار ہوں۔

 

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ عمران خان رہائی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی،فورسز مختلف قسم کی ہوتی ہیں،ریلیف فورس،ٹائیگر فورس اور ٹاسک فورس بھی ہوتی ہے،یہ فورس تحریک انصاف کے تمام ونگز بشمول وکلا اور انصاف یوتھ پر مشتمل ہوگی۔

بیرسٹر گوہر کا عمران خان کا علاج شفاء انٹرنیشنل ہسپتال سے کرانے کا مطالبہ

سہیل آفریدی نے کہاکہ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں میں سے کوئی ہمارا محسن نہیں۔

 

 

Back to top button