کینو روزانہ کھانے کے بہترین فوائد کیا ہیں؟

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ کینو کھانے کا ایک بڑا فائدہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانا ہے۔
دیکھنے میں کسی مالٹے کی طرح نظر آنے والا وہ پھل جو پاکستان میں بہت زیادہ کھایا جاتا ہے۔

کینو وہ پھل ہے جس کی سب سےزیادہ پیداوار پاکستان میں ہوتی ہے۔موسم سرما کی اس سوغات میں متعدد ایسےغذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔تو وہ فوائد جانیں جو روزانہ کینو کھانے سے ہمارےجسم کو ہوتے ہیں۔کینو کھانے کا ایک بڑا فائدہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانا ہے۔

کینو آسانی سے ہضم ہو جاتے ہیں جس کے باعث غذائی نالی پردباؤ نہیں پڑتا۔اگر اکثر بدہضمی کے شکار رہتے ہیں تو ناشتے میں کینو کا جوس پینے سے نظام ہاضمہ کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اگر اکثر سینے میں جلن یاتیزابیت کاسامنا ہوتا ہےتو کینو کااستعمال کرنا مفید ہو سکتا ہے۔اس پھل میں ایسے منرلزموجود ہوتےہیں جومعدےکی تیزابیت کو کم کرتے ہیں۔ایسا مانا جاتا ہے کہ روزانہ کینوکو کھانےسےسینے کی جلن کی شکایت میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

Back to top button