کروڑپتی جاپانی کی طرززندگی نےسب کوحیران کردیا
جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک کروڑ پتی شخص کے طرز زندگی نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔
ہیروتو کیرتیانی اپنے کفایتی طرز زندگی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے کروڑوں ین کمانے کے باوجود 75 سالہ ہیروتو مفت پیشکشوں اور کوپنز کو استعمال کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے ایک ہزار سے زائد کمپنیوں کے حصص خریدے ہوئے ہیں جن کی مالیت 10 کروڑ ین (18 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔
شطرنج کی اس جاپانی قسم سے انہیں بہت زیادہ مقبولیت ملی اور اس دوران انہوں نے اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے اپنے اولین 10 کروڑ ین کمائے
۔2024کےوسط میں ان کی دولت مجموعی طور پر 60 کروڑ ہوچکی تھی۔اتنی زیادہ دولت کے باوجود وہ بہت سادہ زندگی گزارتے ہیں اور اپنی دولت آسائشات پر خرچ کی بجائے وہ لگژری برانڈز سے گریز کرتے ہیں۔
انہیں سادہ لباس پہننا پسند ہے جبکہ سفر کے لیے وہ گاڑی کی بجائے سائیکل استعمال کرتے ہیں، جسے انہوں نے کوپن استعمال کرکے خریدا تھا۔ان کا گھر بہت چھوٹا ہے بلکہ ایک اسٹور روم سے زیادہ بڑا نہیں۔
مگر وہ پہلے ایسے زندگی نہیں گزارتے تھے بلکہ ایسا 2008 میں شروع ہوا جب انہیں اسٹاک مارکیٹ میں 20 کروڑ ین کا نقصان ہوا۔