مکہ ٹاور پر بجلی کڑکنے کا منظر وائرل

سعودی عرب کے مکہ ٹاور پر بجلی کڑکنے کا منظر وائرل ہوگیا جس نے ہر دیکھنے والے کو خوب محظوظ کیا۔

اندھیرے میں طاقتور بجلی کڑکنے سے مکہ ٹاور میلوں دور سے واضح دکھائی دیا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش اور بجلی کڑکنےکے واقعات پیش آئے۔

طائف میں طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس کے نتیجے میں سڑکیں زیر آب آگئیں جب کہ طوفانی بارش کے باعث شہر میں گاڑیاں پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئیں۔

Back to top button