چینی روبوٹ نے100 میٹر دوڑ کر یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

چین میں گزشتہ دنوں ایک روبوٹ نے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کی رفتار کا ریکارڈ توڑا تھا۔
22اگست کو چینی کمپنی کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹ لائٹننگ نے 100 میٹر کا فاصلہ 9 اعشاریہ 32 سیکنڈ میں طے کرکے انسانی عالمی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
روبوٹ کی کارکردگی نے دنیا کے تیز ترین انسان کا خطاب حاصل کرنے والے جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے 9 اعشاریہ 58 سیکنڈ کے عالمی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
اب محض چند دن بعد ایک اور روبوٹ نے اس ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔
چین میں جاری دوسرے ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کے دوران تیانگونگ الٹرا نامی روبوٹ نے 100 میٹر دوڑ کو محض 8.86 سیکنڈ میں مکمل کیا۔
