تشدد کیس، اداکارہ نرگس اور شوہر کے درمیان صلح ہو گئی

لاہور کی سیشن کورٹ  میں مبینہ تشدد کے مقدمے کے معاملے پر اسٹیج اداکارہ نرگس  اور  ان کے شوہر ماجد کے درمیان صلح ہوگئی۔

اداکارہ نرگس  نےڈیفنس سی میں شوہر کےخلاف  تشدد کا مقدمہ  درج کروایا تھا۔

پولیس کو درج کروائے گئے مقدمےمیں اداکارہ نےبتایا تھا کہ ان کےشوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے  پیسوں کے تنازع پرجھگڑےکےدوران انھیں تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اب اداکارہ  نرگس اور شوہر  کےدرمیان صلح ہوگئی ہے۔

دونوں فریقین  کی جانب سےباہمی رضا مندی سےصلح نامہ  عدالت میں جمع کروایا گیا ہے جس کےبعد عدالت سےاداکارہ کےشوہرماجد بشیر نےعبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی ہے۔

فریقین میں صلح نامےکےحوالے سےاداکارہ کےوکیل کا کہنا تھا کہ ہمارے بڑوں نے باہمی رضامندی سےمعاہدہ کروایا ہے،بڑوں کےکہنےپراداکارہ نےشوہر کو معاف کردیا ہےاورکوئی فریق معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

Back to top button