گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین اسمبلی کی فہرست جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےسالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین اسمبلی کی فہرست جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان کو15 جنوری تک کی مہلت دیدی۔مذکورہ تاریخ تک گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروائی تو16 جنوری سے رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کےمطابق گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں23 سینیٹر اور قومی اسمبلی کے116 اراکین شامل ہیں۔

قومی اسمبلی اراکین میں مولانا فضل الرحمٰن، عطا تارڑ، محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، خورشید شاہ،فاروق ستار،نبیل گبول نےگوشوارے جمع نہیں کرائے۔

جاری کردہ فہرست کےمطابق امیر مقام، سردار یوسف،مبارک زیب، انجم عقیل خان، شیخ آفتاب، شہرام ترکئی نے گوشوارے نہیں جمع کرائے۔

بیرسٹر عقیل، دانیال چودھری،علیم خان،شیخ وقاص اکرم زین قریشی،علی موسیٰ گیلانی، علی قادر گیلانی، تہمینہ دولتانہ اعجازالحق بھی گوشوارےنہ جمع کروانے والوں میں شامل ہیں۔

سینیٹ اراکین میں یوسف رضا گیلانی،رانا محمود الحسن، فاروق نائک،حامد خان، سیف اللہ نیازی،ایمل ولی،انوارالحق کاکڑ بھی گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے208، سندھ اسمبلی کے55، خیبرپختونخوا اسمبلی کے91، بلوچستان اسمبلی کے25 ارکان نےگوشوارےجمع نہیں کروائے۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نےپچھلے سال دسمبرکےآغاز میں قومی اورصوبائی اسمبلی کےاراکین کوگوشوارےجمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

الیکشن کمیشن نےخبردار کیاتھا کہ اراکین پارلیمنٹ اہلخانہ اورزیر کفالت افراد کے گوشوارےجمع کرانے کےبھی پابند ہیں،31 دسمبر تک گوشوارےجمع نہ کرانےوالےاراکین کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا مزیدکہنا تھا کہ گوشواروں میں غلط معلومات جمع کرانے کی صورت میں سیکشن137 کے تحت کی کارروائی کی جائے گی۔

Back to top button