حکومت سےمذاکرات،پی ٹی آئی نےچارٹرآف ڈیمانڈتیارکرلیا

 پی ٹی آئی نےحکومت سےمذاکرات  کرنیوالی کمیٹی کیلئےچارٹرآف ڈیمانڈ تیار کرلیا ہےجوحکومتی ٹیم کےسامنے رکھےجائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نےپارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا ہےاورکمیٹی نےبانی چئیرمین عمران خان کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے مطالبات کی فہرست بنائی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے مختصر چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا ہے، جس میں پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات رکھے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سےپہلا مطالبہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کا حکومت سےدوسرا مطالبہ9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کل کےمذاکراتی اجلاس میں پی ٹی آئی کےتمام کمیٹی اراکین شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کےدرمیان23 دسمبر کو قومی اسمبلی کےاسپیکر ایاز صادق کی ثالثی میں ہوئےتھےاوردونوں فریقین کی جانب سےمذاکرات جاری رکھنےپراتفاق کیا گیا تھا۔

بعد ازاں پی ٹی آئی اورحکومت کے درمیان2 جنوری کومذاکرات کا دوسرا دور شیڈول کیا گیا تھا۔

Back to top button