حکومت کا غیر معمولی اقدام: آئندہ بجٹ میں تجاری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

 

حکومت نے غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے آئندہ بجٹ میں غیر ضروری پابندیاں  اور تجاری پندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پرانی تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نئے بجٹ میں 60 سے 70 غیر ضروری پابندیاں ختم ہوں گی، درآمدات اور برآمدات پر عائد 2600 سے زائد رکاوٹیں بتدریج کم کی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی تجویز پر اگلے بجٹ میں ٹیرف 10.7 سے 9.5 فیصد پر لانے کی تجویز ہے۔گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 4سال میں 40 فیصد سے صفر کرنے، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، لیدر، کیمکلز و دیگر شعبوں میں رکاوٹیں دور کرنے کا پلان ہے۔ اسی طرح بجٹ 27-2026 میں کاروبار آسان بنانے کے اقدامات شامل ہوں گے۔

مجوزہ اقدامات کے تحت ٹیکس کے علاوہ رکاوٹیں کم اور معیشت کو سہارا دینے کے مزید اقدامات پر غور جاری ہے۔  نئے بجٹ میں درآمدی ڈیوٹی میں بھی بتدریج کمی کی تجویز ہے۔

 

افغانی ہیکرز کا بھارتی میڈیا چینل ہیک، خصوصی پیغام چلا دیا

وزارت خزانہ کے مطابق اوسط ٹیرف میں کمی سے درآمدی لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی اوراصلاحات سے برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔

Back to top button