ایران نے آبنائے ہرمز میں دو جہازوں پر قبضے کی ویڈیو جاری کر دی

 

ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی ہے جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایرانی بحریہ کے مطابق جہازوں کو اس لیے قبضے میں لیا کیونکہ جہازوں نے آبنائے ہرمز کے حفاظتی انتظامات کو خطرے میں ڈالا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کو تحویل میں لینے کے بعد ایرانی ساحل کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

ایران سے جنگ کا پنگا لے کر ٹرمپ کس بھنور میں پھنس گئے ؟

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز پہلے ہی عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، کیونکہ یہ دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

Back to top button