سرکاری استعمال کے لیے صرف الیکٹرک بسیں،موٹر سائیکلیں خریدنے کا حکم

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرکاری استعمال کے لیے الیکٹرک بسیں اور موٹر سائیکلیں خریدی جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ماحول دوست پالیسیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ذرائع آمدورفت کو بتدریج برقی گاڑیوں (EV) پر منتقل کیا جائے اور آئندہ سرکاری استعمال کے لیے صرف الیکٹرک بسیں اور موٹر سائیکلیں خریدی جائیں۔

 

وزیراعظم نے انرجی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس میں کہا ہے کہ انرجی سکیورٹی اب ملک کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے، موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود بروقت اقدامات اور توانائی کی بچت کے باعث ملک میں کسی بڑے بحران کو جنم نہیں لینے دیا گیا۔

اجلاس میں ای وی چارجنگ سٹیشنز کے قیام کو تیز کرنے، شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کے ذخیرے کے لیے بیٹریوں کی دستیابی آسان بنانے اور مقامی سطح پر اعلیٰ معیار کی بیٹریاں تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

 

پی ٹی آئی نے شادیوں کی تقریبات کو سیاسی اکھاڑہ کیوں بنا لیا؟

اجلاس میں وفاقی وزرا مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، احسن اقبال، مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Back to top button