وزارت ہوابازی بطور الگ وزارت ختم، وزارت دفاع میں ضم کردیا گیا

وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت ہوا بازی کو بطور الگ وزارت ختم کردیا۔
وزارت ہوابازی کووزارت دفاع میں ضم کردیا گیااوروزارت دفاع نےکابینہ کے فیصلے اور کابینہ ڈویژن کے ایس آراوپرعملدرآمد مکمل کرلیا۔
وزارت دفاع نے وزارت ہوابازی کو ضم کرنےکامراسلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کوبھجوادیا۔ فیصلہ تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمول آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کوبھی بھجوادیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے14جنوری2025 کووزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کابینہ ڈویژن نےاس حوالےسے4 فروری2025 کو ایس آر او جاری کیا تھا۔
مراسلے کے متن کے مطابق اب ہوابازی سے متعلقہ تمام امور کیلئے وزارت دفاع سے رجوع کیاجائے۔
