بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1روپے23پیسے کمی

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں1 روپے23 پیسے فی یونٹ تک کمی کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقیسم کارکمپنیوں(ڈسکوز)کےصارفین کیلیے فی یونٹ1 روپے22پیسے جبکہ کےالیکٹرک صارفین کیلئےبجلی کی فی یونٹ قیمت میں1 روپے23 پیسےکی کمی کی گئی۔

قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، سرکاری ڈسکوز کےصارفین کیلئےماہ دسمبر کےایف سی اے کی مد میں جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے ماہ نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئےقیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا۔

Back to top button