کیلیفورنیامیں ساحل سے ملنے والی انسانی کھوپڑی کا رازحل

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ساحل سے چند روز قبل ملنے والی انسانی کھوپڑی کارازحل ہوگیا۔

اہل علاقہ کوکیلیفورنیا کے ساحل پر موجود لائف گارڈز  کو مٹی میں دبی ’انسانی کھوپڑی‘ ملی تھی۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ لائف گارڈز نے صبح 7:15 بجے حکام سے رابطہ کیا جب انہوں نے بتایا کہ انہیں انسانی کھوپڑی جیسی شے ملی ہے ۔چہرے کا کچھ حصہ ریت میں دباتھا۔

پولیس نے مزید بتایاکہ کھوپڑی کو لے کر سوشل میڈیا پر اس ’سنگین دریافت‘ کو لیکر افواہیں پھیل رہی تھیں۔کھوپڑی ملنے پر قتل کی تحقیقات شروع کرنے کے قریب ہیں۔طبی معائنے سے پتاچلا کہ یہ انسان کی کھوپڑی نہیں۔پتہ یہ چلا کہ یہ ’انسانی کھوپڑی‘ محض پلاسٹک کی بنی ہوئی تھی۔

Back to top button