قومی اسمبلی نے نجکاری کمیشن ترمیمی بل کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی نے نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔بل وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے پیش کیا۔

قومی اسمبلی نے ٹیلی کمیونکیشن ایپلٹ ٹریبیونل کی تشکیل کا بل منظور کر لیا۔بل وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے پیش کیا۔وزیر مملکت برائے خزانہ نے آرٹیکل 171 کے تحت مختلف رپورٹس پیش کر دیں۔سال 23-2022 اور 24-2023 کے دوران ملکی معیشت پر سٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی رپورٹ پیش کیں۔

سال 23-2022 کے لئے گورنر سٹیٹ بینک ،قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی سالانہ رپورٹ برائے 24-2023،الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2023 پیش کی گئی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان نیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

غیر ملکی سرکاری دستاویزات کے قانونی جواز کے خاتمے پر کنونشن کو موثر بنانے کا بل قومی اسمبلی میں منظور،بل وزیر پارلیمانی امور اعظم نظیر تارڑ نے پیش کیا۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا پنجاب کی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے پر  اتفاق

کینابیس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 قومی اسمبلی سے منظور۔بل وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا۔

Back to top button