پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا پنجاب کی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے پر  اتفاق

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس۔دونوں جماعتوں کا صوبہ پنجاب کی مجموعی ترقی اور عوامی ریلیف کے لئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

دونوں جماعتوں کے راہنماؤں نے باہمی تعاون کو بہتر بنانے کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔پیپلز پارٹی کے راہنماؤں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے اور عوام کی ترقی کے لئے اقدامات کو سراہا۔

پی پی پی راہنماؤں کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کے صوبے کی ترقی کے لئے جاری پروگراموں کی حمایت کی گئی۔

وزیر اعلی پنجاب کی کسانوں، زراعت، نوجوانوں سمیت دیگر طبقات کی بہتری کے لئے سکیموں میں مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔حلقوں میں ترقیاتی اقدامات، نوجوانوں کی ہنرمندی، سولر سسٹمز کی عوام کو فراہمی میں اشتراک عمل سے آگے بڑھا جائے گا۔

صوبہ میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے، امن وامان یقینی بنانے، جدید آئی ٹی نظام کے فروغ پر موثر عمل درآمد کے لئے تعاون جاری رہے گا۔

حسن مرتضی، ندیم افضل چن، حیدر گیلانی نے پی پی پی جبکہ سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے وزیر اعلی پنجاب کی نمائندگی کی۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے وفد کی آمد اور سیاسی تعاون جاری رکھنے پر پی پی پی کی قیادت اور راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر کاربند ہیں، پاکستان اور عوام کے مفادات کے لئے تمام اتحادی جماعتوں کے اتحاد اور تعاون کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہاکہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے، مل کر عوامی ایشوز کو حل کرنے پر اتفاق رائے کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی نے نجکاری کمیشن ترمیمی بل کی منظوری دیدی

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ عوامی ریلیف کے فارمولے پر اتفاق کرنے پر ہم وزیراعلی مریم نواز اور پی ایم۔ایل این کی کمیٹی کے مشکور ہیں ۔تمام رکاوٹوں کو دور کرکے آگے بڑھنے میں ہی اتحادی حکومت کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔

Back to top button