9 مئی کا حساب مکمل ہونے تک کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے اسٹیبلشمنٹ س ریلیف چاہتےہیں، جب تک 9 مئی کا حساب نہیں ہوگا، کسی قسم کے مذاکرات کسی کےساتھ نہیں ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نےکہا کہ پی ٹی آئی والےاس وقت این آر او مانگ رہےہیں، یہ لوگ سیاسی جماعتوں سےمذاکرات نہیں کرناچاہتے ہیں، عمران خان بھی فوج سےمذاکرات چاہتےہیں۔

قومی اسمبلی :اسدقیصر کاخواجہ آصف کیساتھ تلخ جملوں کاتبادلہ

خواجہ محمد آصف نےکہا کہ محمود اچکزئی سےسوال کروں گا، کیا وہ فوج کےساتھ یہ مذاکرات کریں گے؟ عمران خان سیاسی جماعتوں کےساتھ مذاکرات نہیں کرناچاہیے، پوچھتاہوں اس پر اپوزیشن اتحاد کےسربراہ محمود اچکزئی ک کیا مؤقف ہے؟ خواجہ آصف نے کہا کہ محمود اچکزئی کو میری بات غلط لگےتو مجھے ٹوک دیں، میں اپنی بات واپس لےلوں گا، سمجھنا ہوگایہ نیانظام ہے،نئی قیادت ہے، ان کو بھنگ کی طرح نشےکا ٹھرک لگاہے،انہیں باربار وہی یاد آرہاہے، مذاکرات کرنےہیں تو کرلیں ورنہ منت کاکوئی اورطریقہ دریافت کرلیں۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاکہنا تھا کہ جن کو یہ آوازیں ماررہےہیں، ان سےمذاکرات کرنےہیں، تو کرلیں، کہتےہیں ہمارا اتحاد ہے،اس کےسربراہ محمود اچکزئی ہیں،وہ مذاکرات کریں گے۔پہلےاپنےگھر میں فیصلہ کرلیں کہ مذاکرات کرنےکس سےہیں، جن سےمذاکرات کرنے ہیں، ان سےبھی کرلیں، ہمارا کوئی اختلاف نہیں۔

Back to top button