آئیں آرمی چیف سمیت ہم سب مل کر بیٹھیں : محمود خان اچکزئی

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کےسربراہ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کےسربراہ محمود خان اچکزئی کاکہنا ہےکہ ملک کو بحران سےنکالنے کےلیے مذاکرات ہونےچاہییں اور اسٹیبلشمنٹ سےکہنا ہےآپ ہمیں عزیز ہیں، مہربانی کریں، ہمارےساتھ بیٹھیں، ہمیں اسٹیبلشمنٹ کوآئین کی بالادستی پرقائل کرنا ہے،آئیں آرمی چیف سمیت ہم سب مل کربیٹھیں۔

سینئر سیاست دان محمود اچکزئی کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ مذاکرات ہوں گے اور ہونےچاہئیں، ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کےلیے مذاکرات نہیں ہونےچاہئیں بلکہ ملک کو بحران سےنکالنے کےلیے مذاکرات ہونےچاہئیں ۔ہر ادارے سےمذاکرات کروں گا، اسٹیبلشمنٹ سےبھی بات کروں گا، اسٹیبلشمنٹ سےکہنا ہے آپ ہمیں عزیز ہیں مہربانی کریں،ہمارے ساتھ بیٹھیں،ہمیں اسٹیبلشمنٹ کو آئین کی بالادستی پرقائل کرناہے ۔

9 مئی کا حساب مکمل ہونے تک کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے : خواجہ آصف

محمود اچکزئی نےکہا کہ آئین کی بالادستی کےلیے نواز شریف اور آصف زرداری متحد ہیں، پارلیمنٹ کو طاقت کاسرچشمہ بنائیں،ملک بحران سےنکل جائےگا، ہم نےملک کو دھکا دیناہے توچادر سمیٹ کرگھر چلےجائیں گے۔

Back to top button