تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئےنیوزی لینڈ کی ٹیم لاہورپہنچ گئی

تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم باراستہ دبئی نجی ایئرلائن کی پرواز سے لاہورپہنچ گئی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ پر پہنچی جہاں پی سی بی حکام نےان کا شاندار استقبال کیا،مہمان ٹیم آج مکمل آرام کرے گی۔
تین ملکی سیریزکا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔کیوی ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔
