عمران خان سےسہولیات واپسی کی خبریں بے بنیاد قرار

اڈیالہ جیل ذرائع نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کےسیل کی بجلی معطلی اور سہولیات واپسی سےمتعلق خبروں کوبےبنیاد قراردےدیا۔

جیل ذرائع نےکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی کوجیل مینوئل کےتحت تمام سہولیات دستیاب ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا معمول کاطبی معائنہ بھی کیاجاتا ہے۔

جیل ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی کوپڑھنےکےلیے2انگریزی روزنامےروزانہ دیے جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کےسیل کی بجلی ہروقت بحال رہتی ہے۔

آئینی ترمیم میں ساتھ دینےوالےغیرحکومتی اراکین کو50 کروڑ کی آفر

جیل ذرائع کا کہناہےکہ بانی پی ٹی آئی کوکھانےکےلیےعلیحدہ کچن دستیاب ہے۔دو مشقتی بانی پی ٹی آئی کوشفٹوں میں دستیاب ہوت ہیں۔

عمران خان سے ملاقاتوں پرپابندی ہے

جیل ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت کی جانب  سے18اکتوبر تک جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پرپابندی ہے۔سکیورٹی خدشات کےباعث جیل کی سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔

واضح رہے ککہ گزشتہ روز بھی  جیل حکام کی جانب سےبیان جاری کیاگیاتھا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کوصحت کا کوئی سنگین مسئلہ درپیش نہیں۔ان کا بلڈ پریشر نارمل اورای سی جی معمول کےمطابق ہےجبکہ خون میں شکر کی مقدار بھی زیادہ نہیں مگر چڑچڑا پن بڑھ گیا ہے جس سےنفسیاتی مسائل پیداہو سکتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ چند ماہ قبل انہیں دانت کی تکلیف ہوئی تھی جو اب ٹھیک ہے جب کہ گزشتہ سال مارچ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں پشت کی درداوربواسیر کی شکایت کی تھی مگرجیل آکر اس بارےنئی شکایت نہیں کی۔

ذرائع کےمطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان کے معمولات میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا، ان کامشقتی کھانا حسب سابق تیارکرتاہے جسےجیل اسپتال کےڈاکٹرخودکھا کراس کےصحت بخش ہونےکی تصدیق کرتےہیں جس کے بعد کھانہ عمران کو دیا جاتا ہے۔

Back to top button