مصطفیٰ قتل کیس کا واحد گواہ، مارا گیا، اعترافی بیان کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے: ملزم شیراز

مصطفیٰ عامر کےاغواء اور قتل میں گرفتار ملزم شیزار نے کہا کہ وہ مصطفیٰ قتل کیس کا واحد گواہ ہے پولیس کی جانب سےاعترافی بیان کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ملزم شیراز کےاعترافی بیان کے لیے تفتیشی افسر کی درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں ہوئی جس دوران ملزم کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم شیراز نے عدالت کو بتایا کہ ارمغان نےمیرے سامنےمصطفیٰ کا بے دردی سے قتل کیا، میں کچھ نہیں کر سکتا تھا، مجھے اس کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے۔

حکومت مزید بجلی نہیں خریدے گی ، وزیر توانائی

 

شریک ملزم نےکہا کہ ملزم ارمغان نے لوہے کی راڈ سے مصطفیٰ کو مارا اور مجھے گن پوائنٹ پر بلوچستان لے گیا، ملزم ارمغان نےبلوچستان لےجا کر مصطفیٰ کی ڈیڈ باڈی اور گاڑی کو آگ لگا دی۔

شیراز نےعدالت کو بتایا کہ مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ اعتراف جرم کرو تو سزا کم ملےگی، پولیس اسٹیشن میں مجھ پر تشدد کیا گیا۔

عدالت نےتحریری حکمنامے میں کہا کہ ملزم اعترافی بیان نہیں دیناچاہتا لہٰذا تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

Back to top button