حکومت مزید بجلی نہیں خریدے گی ، وزیر توانائی

وفاقی وزیر برائےتوانائی اویس لغاری نےانٹرنیشنل شراکت داروں کو بتایا کہ حکومت نےفیصلہ کیا ہے کہ اب مزید بجلی نہیں خریدیں گے۔
وفاقی وزیر برائےتوانائی اویس لغاری کی پاور سیکٹر میں ریفارمز پرانٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پارٹنرز کےساتھ اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بینہسین نےکی۔
اجلاس میں آئی ایم ایف، ایشیائی ترقیاتی بینک، آئی ایف سی،کےایف ڈبلیو،جرمن سفارتخانے،ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اوراے آئی آئی بی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کےاعلامیے کےمطابق وزیر توانائی اویس لغاری نےبتایا کہ آئی پی پیز کےساتھ مذاکرات آزاد، منصفانہ اور شفاف ہیں، آئی پی پیز کےپاس مذاکرات نہ کرنے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا
وفد کو’ٹیک یا پے‘سے’ٹیک اینڈ پے‘میں منتقلی، فرنس آئل پلانٹس کے خاتمے پر بریفنگ دی گئی۔
اویس لغاری نےبتایا کہ حکومت 5 سے 8 سال میں گردشی قرضے کےخاتمے کے لیے روڈ میپ دے گی، حکومت نیٹ میٹرنگ کی ریشنلائزیشن کرنے جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر نےوفد کو بجلی کی ہول سیل مارکیٹ پر بریفنگ دیتے ہوئےملک کی معیشت کیلئے بجلی کےٹیرف میں کمی کی اہمیت پر زور دیا اوربتایا کہ حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی،انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پارٹنرز کے وفد نے پاور سیکٹر میں حکومتی اصلاحات کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔