نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی

کراچی کے کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ کا افتتاح11 فروری کو ہوگا۔
ترجمان کرکٹ بورڈ کےمطابق لاہورکی طرح کراچی میں بھی شائقین کیلئے کنسرٹ اور کرکٹ فینز کیلئے افتتاحی تقریب میں فری انٹری رکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی2025ء19 فروری سے9 مارچ تک کھیلا جائے گا، لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں میچز منعقد ہوں گے، بھارتی ٹیم کےپاکستان نہ آنے پر ان کے میچز متحدہ عرب امارات میں رکھے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے لاہوراورکراچی کےسٹیڈیم کی تعمیر نو کی، نئے تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح7 فروری کورنگا رنگ تقریب کے ذریعے کیا گیا تھا۔
کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کا افتتاح11 فروری کو کیا جائے گا، رپورٹ کے مطابق تقریب کےمہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہوں گے۔
تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو بھی مدعو کیا گیاہے، لاہور کی طرح کراچی میں بھی شائقین کیلئےکنسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا، کرکٹ فینز کیلئے افتتاحی تقریب میں فری انٹری رکھی گئی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےایکس پیغام میں بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، شفت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، لائٹ شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
