جسم کے اندردیکھنےوالی ٹیکنالوجی سےآپریشن کامیاب

برطانیہ میں سرجنز نے پہلی بارجسم کےاندردیکھنےوالی ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے ہوئے آپریشن کامیابی کےساتھ مکمل کرلیا۔

گلاسگو کا انسٹیٹیوٹ فار نیورولوجیکل سائنسزدنیا کا وہ تیسراادارہ ہے جس نے مکسڈ ریئلٹی(ایم آر)ٹیکنالوجی کااستعمال کیا ہے۔

اس طریقےمیں تصاویر کواسکرین پردیکھنےکےبجائے ایم آرگاگلز(چشمے)کےذریعے دیکھا جاتا ہے، جس سےجسم اورریڑھ کی ہڈی کی بالکل درست انیٹمی کامشاہدہ ہوتا ہے۔

انسٹیٹیوٹ مریضوں کی خاص دیکھ بھال کرتاہے اور این ایچ ایس گریٹر گلاسگو اینڈ کلئیڈ (این ایچ ایس جی جی سی)ان کاآپریشن انجام دیتا ہے۔

75سالہ کیرل ٹول پہلی مریضہ ہیں جن کااس طریقے سے علاج کیا گیا۔ڈاکٹروں نے ان کے ریڑھ کی ہڈی کی ترتیب، اسپائنل سسٹ اورڈی کمپریس اسپائنل نروز کو ٹھیک کیا۔

پاکستان میں پولیو کے مزید 4 کیسز رپورٹ

ان مسائل کی وجہ سےخاتون کی ٹانگوں میں کمر میں دائمی دردرہتا تھا اوربغیر وقفےکے25 گزسےزیادہ کا فاصلہ طے کرنا ان کے لیے مشکل تھا۔انہوں نےاس آپریشن کو جاں بخش قراردیا اور ایک ہفتےبعد انہیں ٹانگوں کی دائمی تکلیف سے چھٹکارہ حاصل ہوگیا۔

Back to top button