اپوزیشن انتظار کرے،انتخابات2029 میں ہی ہوں گے،امیرمقام

وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کاکہنا ہے کہ عوام ذاتی مفادات پرمبنی اتحادوں کو خوب جانتے ہیں،اپوزیشن انتظار کرے،اگلے عام انتخابات2029میں ہی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخطوط کا انجام صرف باسکٹ ہی ہوگا، کوئی پڑھنے والا نہیں۔اگر اتحاد بنانا ہے تو دہشت گردی، معاشی استحکام اور بیروزگاری کے خاتمے کےلیے بنائیں۔
امیرمقام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس عوام کےلیے کوئی ٹھوس پروگرام نہیں، پی ٹی آئی نے صرف دھوکا دیا۔حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں نمایاں کمی، برآمدات میں اضافہ، اور ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےانصاف کیلئےعالمی برادری اورامریکہ سےمدد مانگ لی۔امریکی ٹائم میگزین میں آرٹیکل شائع ہوگیا۔
آرٹیکل میں عمران خان کی جانب سےلکھا گیا ہےکہ عالمی برادری بالخصوص امریکا سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوریت، انسانی حقوق،علاقائی استحکام اور انصاف کی فراہمی کیلئےمدد کرے۔
عمران خان کے آرٹیکل کےمتن کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی ’سیاسی واپسی‘ پر مبارک باد دی اوراس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے،استحکام کو فروغ دینے، تنازعات اور انتہا پسندی کا باعث بننے والےحالات کی روک تھام کیلئےکام کرے گا۔
