سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوا کے عوام نے دی ہیں : سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوا کے عوام نے دی ہیں، این ایف سی میں ہمارا شیئر 19 اعشاریہ 4 فیصد بنتا ہے، وفاق اپنی ذمہ داری نبھائے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور صوبہ کا دارالخلافہ ہے اور اس کو خوبصورت بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوا کے عوام نے دی ہیں، نیٹ ہائیڈل پروفٹ میں ہمارے 2200 ارب روپے بقایہ ہیں، اب تک 700 ارب روپے ہمارےقبائلی اضلاع کے بنتےہیں جن میں 500 ارب اب بھی بقایا ہیں۔
جنگ مسلط کرنے والوں کو اُسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا : فیلڈ مارشل
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ این ایف سی کا ہمارا شیئر 19 اعشاریہ 4 فیصد بنتا ہے، وفاق اپنی ذمہ داری نبھائے اور خیبرپختونخوا کے عوام سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ اس بار زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے،پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی،عوام مطمئن رہیں۔
