پیپلز پارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت سےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی۔

پیپلز پارٹی کےسینیٹر سلیم مانڈوی والا نےاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط ارسال کردیاجس میں پی اےسی اراکین کی ریکوزیشن پراجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق پی اے سی کے گیارہ اراکین نےریکوزیشن جمع کروا رکھی ہے۔ اسپیکرکےاجلاس نہ بلانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نےخود اجلاس بلانے کا عندیہ دےدیا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نےاسپیکر ایاز صادق سےمدد بھی مانگتےہوئےخط میں کہا کہ جب تک مستقل چیئرمین نہیں بنتا کمیٹی اراکین خوداپناچیئرمین الیکشن کے ذریعے منتخب کریں۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نےپی اے سی کی سربراہی کےلیے تحریک انصاف سےپھرناموں کا پینل مانگ لیا۔سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اس معاملے پراسپیکر ایاز صادق سےملاقات بھی کی۔ تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کو ہی چیئرمین بنانےپر بضد ہے۔

ادھر مسلم لیگ ن نےبھی پی اے سی کی سربراہی کےلیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اشارہ دےدیا۔مارچ میں حکومت کےوجود میں آنے کےبعد پارلیمنٹ کی سب سے اہم کمیٹی پی اےسی اب تک اپنےچیئرمین کا انتخاب نہیں کرسکی۔

Back to top button