عمران خان نے مذاکرات کیلئےگرین سگنل دیدیا

مذاکراتی عمل ابتدائی مرحلےمیں حوصلہ افزا ہے،عمران خان نےپارٹی قیادت کو گرین سگنل دےدیا۔

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان اورپارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر اورعلی امین گنڈاپورگزشتہ روز مذاکرات کاپروپوزل لیکراڈیالہ جیل پہنچے تھےجہاں بانی پی ٹی آئی نےپروپوزل میں شامل کچھ چیزوں پراعتراض اٹھایا۔

عمران خان مذاکرات آگے بڑھانے کے خواہاں

ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے پروپوزل پرمزیدبات چیت کیلئے وقت مانگاہے،مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نےدونوں رہنماؤں کوگرین سگنل دے دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ آج کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جس پرانہوں نے مذاکرات میں پیش رفت پراطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کاعمل ابتدائی مرحلے میں حوصلہ افزا ہے،جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور مذاکرات میں مزید پیشرفت کےبعد24 نومبرکے احتجاج سےمتعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہےکہ آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کےچیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالا جیل میں ملاقات کی تھی۔

ذرائع کےمطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی اوردو گھنٹےتک جاری رہی،ملاقات میں24 نومبر کےاحتجاج اور سیاسی و پارٹی امورپرگفتگو ہوئی۔

یہ دو دن میں علی امین گنڈاپور کی عمران خان سےدوسری ملاقات تھی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی   نے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں ان کو مذاکرات کی اجازت دی تھی۔عمران خان نےکہا تھا مذاکرات ان سے ہی ہوں گے جن کے پاس پاور ہے۔

یاد رہے بانی پی ٹی ٹی آئی   نے 24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔بشریٰ بی بی بھی احتجاج کیلئے موثرکردار اداکررہی ہیں۔

Back to top button