پاکستانیوں کی یوکرائن سے واپسی کیلئے طیارہ پولینڈ پہنچ گیا
یوکرائن میں پھنسنے والے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی چارٹرڈ طیارہ پولینڈ پہنچ گیا،تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو باحفاظت وطن واپس پہنچانے کے لئے آج صبح روانہ ہوا تھا ، قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے7787 نے لاہور سے صبح 7 بج کر 23 پرپولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے لئے روانہ ہوا جب کہ طیارے نے وارسا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے لینڈنگ کی۔
اس ضمن مین بتایا گیا ہے کہ طیارہ 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچے گا ، طیارے کی پاکستان میں لینڈنگ اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہوگی۔
ترجمان پی آئی اے سے معلوم ہوا ہے کہ قومی ائرلائن کا یہ طیارہ وزارت خارجہ کی جانب سے اجازت ملنے پر روانہ کیا گیا ، پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی آپریٹ کی جائیں گی کیوں کہ یوکرین میں تقریباً 7 ہزار پاکستانی موجود تھے جن میں 3 ہزار طالب علم اور 4 ہزار شہری شامل تھے ، زیادہ تر شہری 24 فروری کو سفارتخانے کے کہنے پر یوکرین چھوڑ چکے ہیں ۔
15 پاکستانیوں کا یوکرین چھوڑنے سے انکار
اسی حوالے سے دفتر خارجہ کی طرف سے بتایا گیا کہ 1525 پاکستانیوں کو یوکرین سے ہنگری، پولینڈ، رومانیہ منتقل کیا جاچکا ہے، پی آئی اے کا طیارہ صبح روانہ ہوگا اور اسی روز شام تک واپس آجائے گا۔ واضح رہے کہ یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلباء کی محفوظ وطن واپسی کے لیے آپریشن گزشتہ دنوں تیار کیا گیا ، اس مقصد کے لیے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک اور یوکرین میں پاکستانی سفیر کے درمیان رابطہ ہوا ، جس میں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی محفوظ مقام پر منتقلی اور وطن واپسی سے متعلق لائحہ عمل طے کیا گیا ۔