بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دیدی گئی

بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 5 روپے کمی کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی، وزیر اعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع، عوام کو مارچ تا جون تک 136 ارب روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ ماہ کے اختتام پر کیے گئے خطاب میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔اب پیر کے روز اس اعلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے دوران وزیراعظم کے اعلان کے مطابق بجلی نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ ریلیف کی منظوری دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ریلیف پیکج مارچ سے جون 2022 تک 4 ماہ کیلئے دیا جائےگا۔ ریلیف پیکیج کے تحت عوام کو 136ارب روپے کی سہولت دی جائے گی۔

بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے 3 مارچ کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پانچ روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکج کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کو عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔

واضح رہے 28 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرنے کی خوشخبری سنائی تھی۔
انہوں نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر براہ راست قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اپوزیشن بتائے تیل کی قیمتوں کا کیا حل ہے؟ ان کے پاس حل ہے تو ہمیں بتا دیں، پاکستان میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پاکستان دنیا کے ممالک میں 125ویں نمبر پر ہے، ہندوستان میں 260، بنگلا دیش 185، ترکی میں 200روپے لیٹر ہے، جبکہ پاکستان میں 160روپے لیٹر ہے۔

حکومت ہرماہ 70ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، اگر سبسڈی نہ دیں تو پاکستان میں پیٹرول 220روپے فی لیٹر ہوجائے۔اوگرانے سمری میں سفارش میں 10روپے بڑھانے کی سفارش کی، حکومت بڑھانے کی بجائے 10روپے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر کم کررہی ہے۔

حجاب پہننا خواتین کا اپنا انتخاب ہے

بجلی کی قیمت بھی 5 روپے فی یونٹ سستی کررہے ہیں، پاکستا ن میں 10ڈیمز بنا رہے ہیں، جس سے سستی بجلی بنے گی، بجلی کی قیمت کم کرنے سے 20 سے 50 فیصد کم ہوں گے۔ اگلے بجٹ تک تیل اور بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کریں ۔

Back to top button