امریکا کے جنوبی ایران میں فضائی حملے

امریکی سینٹرل کمان (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہےکہ جنوبی ایران میں فضائی حملے کیےگئے،جن میں ایران کی ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فورسز نے بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں پر بھی حملے کیے۔ سینٹکام کا کہنا ہےکہ جاری جنگ بندی کے دوران امریکی فوج تحمل کا مظاہرہ کرتےہوئے اپنے اہلکاروں اور تنصیبات کے دفاع کےلیے اقدامات جاری رکھے گی۔
قبل ازیں ایران کے شہر بندر عباس میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس کی صورت حال قابو میں ہے اور عوام کےلیے تشویش کی کوئی بات نہیں۔
