چقندر کاجوس بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے فائدہ مند قرار

چقندر کے جوس کا ایک گلاس روز پینا دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
تحقیق میں نائٹریٹ سے بھرپور چقندر کا جوس دل کی صحت کو توقعات سے زیادہ معاونت فراہم کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ جوس منہ میں موجود بیکٹیریا میں ایسی تبدیلیاں لاتا ہے جس سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے، خاص طور پر معمر افراد میں۔
اس تحقیق میں 30 سال سے کم عمر 39 جبکہ 60 سے 80 سال کے درمیان کے 36 افراد کو شامل کیا گیا اور ایک کلینیکل ٹرائل کا حصہ بنایا گیا۔
