سائنسدانوں نے انٹار کٹیکا کے راز کو دریافت کرلیا

انٹار کٹیکا ایسا براعظم ہے جس میں چھپے متعدد راز اب بھی سامنے نہیں آسکے ہیں۔

اب سائنسدانوں نے وہاں ایک ایسے جزیرے کو دریافت کیا ہے جسے کافی عرصے سے ‘ڈینجر زون’ قرار دیا جا رہا تھا اور اب اس کا نقشہ پہلی بار تیار کیا گیا ہے۔

جرمن پولر ریسرچ سینٹر الفریڈ ویگینر انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کچھ عرصے قبل اس بارے میں بیان جاری کیا گیا۔

اس جزیرے کو شمال مغربی بحیرہ ودل میں اے ڈبلیو آئی کی ایک مہم کے دوران دیکھا گیا تھا۔

اس وقت محققین کی جانب سے سمندری برف میں آنے والی کمی کے بارے میں تحقیق کی جا رہی تھی اور خراب موسم کے باعث مہم کو روکنا پڑا۔

Back to top button