آبنائے ہرمزسےپاکستان اور چین کوتیل کی ترسیل شروع

قطر سے مائع قدرتی گیس لے جانے والے 2 جہاز آبنائے ہرمز عبور کر کے پاکستان اور چین کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خلیج میں کشیدگی اور ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت شدید متاثر ہے۔
رائٹرز کے مطابق کشیدہ صورتِ حال کے دوران گیس بردار جہاز ’فویریت‘ قطر کی راس لفان بندرگاہ سے روانہ ہوا ہے جس کے منگل کو پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔
رائٹرز کے مطابق کشیدہ صورتِ حال کے دوران گیس بردار جہاز ’فویریت‘ قطر کی راس لفان بندرگاہ سے روانہ ہوا ہے جس کے منگل کو پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔
دوسرا جہاز ’الریان‘ چین کی جانب گامزن ہے اور 27 جون کو اپنی منزل پر پہنچے گا۔
رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عراقی خام تیل سے لدا ایک بڑا آئل ٹینکر بھی تقریباً 3 ماہ بعد خلیج سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے، یہ جہاز چین کی بندرگاہ ننگبو جائے گا جہاں 12 جون کو تقریباً 2 ملین بیرل خام تیل اتارا جائے گا۔