جوہری معاملات کی طرح آبنائے ہرمز کو بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنائیں گے، ایران

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ جوہری معاملات کی طرح آبنائے ہرمز کو کبھی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنائیں گے ۔
ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کی خود مختاری امن معاہدے تک پہنچنے کےلیے اہم ہے۔ہماری عظیم کامیابیوں کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہماری جغرافیائی اہمیت ہے۔
امریکا کے جنوبی ایران میں فضائی حملے
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کبھی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنائیں گے جیسے جوہری معاملے میں کیا،امریکی ناکہ بندی ختم ہوئی تو ہرمز سے گزرنے کا عمل ایران کے طے کردہ انتظامات کے تحت ہوگا۔آبنائے ہزمز سے آمدورفت غیرفوجی اور غیر حریف ٹریفک کےلیے ہوگی،اصولی طور پر ہمیں کبھی بھی کسی سے اس کی منظوری کی ضرورت نہیں،یہ ہمارے علاقائی پانی ہیں اور ہمارے جائز حقوق ہیں۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ یہ اُن معاملات میں سے ایک ہے جو ابتدائی مراحل میں 5 اعتماد سازی اقدامات کے ذریعے ظاہر ہونا چاہیے۔
