امریکا ایران جنگ : پاکستان قابل اعتماد ثالث کے طور پر سامنے آیا، ترک میڈیا

 

 

 

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا-ایران کشیدگی کے دوران پاکستان دونوں فریقین کے مابین قابل اعتماد ثالث کے طور پر سامنے آیا،علاقائی قوتوں کے برعکس پاکستان نے خاموش،منظم اور مؤثر سفارت کاری کا راستہ اپنایا۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کےدوران پاکستان کے ثالثی کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ترک میڈیا ٹی آر ٹی کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارت کاری تشہیر کے بجائے خاموش روابط اور بیک چینل ڈپلومیسی پر مبنی ہے۔

ترکیہ کے نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشکل حالات میں بھی امریکا اور ایران کے درمیان روابط کا سلسلہ برقرار رکھا۔

رپورٹ کے مطابق جغرافیہ، عسکری و انٹیلیجنس ساکھ،امریکا اور ایران سے روابط نے پاکستان کو منفرد سفارتی حیثیت دی،پاکستان کی عسکری قیادت اقتصادی راہداری،علاقائی روابط اور سفارت کاری کے ضامن کے طور پر ابھری،پاکستان امریکا،چین، خلیجی ریاستوں، ایران اور ترکیہ کے ساتھ فعال روابط برقرار رکھےہوئے ہے۔

ایران-امریکا مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: مشیر ایرانی سپریم لیڈر

ترک میڈیا کا کہنا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے نے پاکستان کی علاقائی ساکھ کو مضبوط کیا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کےخلاف سخت مؤقف اپنایا۔مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے دوران پاکستان ایک قابلِ قبول ثالث کےطور پر ابھرا ہے،تاہم پاکستان کو اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنے کےلیے معاشی مسائل پر قابو پانا ہوگا۔

 

Back to top button