ایران-امریکا مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: مشیر ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے ایرانی قوم کے حقوق کے حصول کےلیے کوششیں جاری ہیں۔
محسن رضائی نے کہا کہ امید ہے 47 برسوں کی جدوجہد مثبت نتیجے پر پہنچے گی،جو ایران کےلیے آئندہ 50 سال تک سلامتی اور استحکام کی ضمانت بنے گا۔
جوہری معاملات کی طرح آبنائے ہرمز کو بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنائیں گے، ایران
ان کا کہنا تھا کہ امریکی جارحیت کے خلاف ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں،دشمنوں اور ان کے اتحادیوں کےلیے آبنائے ہرمز بند ہے،امریکہ خلیج میں داخل ہوا تو شدید اور دردناک جواب دیا جائےگا۔
