خطے میں صہیونی اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے : ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا کو خطے میں مزید اڈے قائم کرنے کا موقع نہیں ملےگا، خطے میں صہیونی نظام اپنے کمزور اور اختتامی مراحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ خلیجی طاقتیں اب امریکی فوجی اڈوں کےلیے ڈھال نہیں رہیں گی اور امریکا کو خطے میں اب محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہوگی۔
سپریم لیڈر نے کہاکہ وقت کا پہیہ پیچھے نہیں گھومتا،خطے میں صہیونی نظام اپنے کمزور اور اختتامی مراحل کی طرف بڑھ رہا ہے، ایرانی انقلاب نے خطے میں بیرونی اثر و رسوخ کو کم کیا،مستقبل کی اسلامی تہذیب مسلم امہ کا مشترکہ ہدف ہونا چاہئے،مسلم ممالک کو بیرونی دباؤ سے آزاد کردار ادا کرناچاہئے۔
ایران-امریکا مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: مشیر ایرانی سپریم لیڈر
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہاکہ خطے کی اقوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گی،دشمن کو تباہ کن حملوں سے بالکل بےبس کردیا،امریکی جارحیت کے جواب میں ایران نے ہتھیار نہ ڈال کر اسے ایک تھپڑ رسید کیا،دشمن کےخلاف ایران اور لبنان میں شاندار فتح کا سبب اللہ اکبر کے عقیدے پر یقین ہے۔
ایرانی سپریم لیڈرنے کہاکہ ہرمسلم ملک کا فرض ہےکہ وہ اسلام کے مستقبل کےلیے کردار ادا کرے۔
